Uncategorized

شبلی نیشنل کالج میں 18 نومبر کو سالانہ ’شبلی ڈے‘ کا شاندار انعقاد

اعظم گڑھ۔ شبلی نیشنل کالج میں 18 نومبر 2025 کو صبح 10 بجے سے سالانہ ’’شبلی ڈے‘‘ نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا۔ یہ خصوصی تقریب کالج کے بانی اور عظیم مفکر علامہ شبلی نعمانی کی یاد میں ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی شاندار انداز میں منعقد کی جا رہی ہے۔ تقریب کی تمام تیاریاں کالج کے پرنسپل پروفیسر افسر علی کی نگرانی میں مکمل کی جا چکی ہیں۔

اس موقع پر مہاراجہ سہیل دیو یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر سنجیو کمار مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے، جبکہ “دی اعظم گڑھ مسلم ایجوکیشن سوسائٹی” کے صدر ڈاکٹر شوکت علی جلسے کی صدارت فرمائیں گے۔ کالج مینجمنٹ کمیٹی کے صدر جناب ابو سعد احمد شمسی اور مینیجر جناب اطہر رشید خان بھی اپنے پُر وقار شخصیت کے ساتھ موجود رہیں گے۔

گزشتہ ایک ماہ سے کالج میں ’’شبلی پکھواڑا‘‘ منایا جا رہا تھا، جس کے تحت تقریری مقابلے، مضمون نگاری، کوئز، کرکٹ ٹورنامنٹ، والی بال اور دیگر ثقافتی پروگراموں کا انعقاد کیا گیا۔ اِن تمام مقابلوں میں نمایاں مقام حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات، یونیورسٹی کے گولڈ میڈلسٹ، اور نیٹ–جے آر ایف امتحان میں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو شبلی ڈے کے موقع پر خصوصی میڈل اور اسناد سے نوازا جائے گا۔

اس پروگرام کے کنوینر ڈاکٹر جرار احمد مقرر کیے گئے ہیں۔ تقریب کی کامیاب انجام دہی کے لیے مختلف کمیٹیوں کی تشکیل بھی عمل میں لائی گئی ہے۔ میڈیا ٹیم کے انچارج ڈاکٹر نَوی حسن اور اراکین ڈاکٹر شفیع الزماں اور ڈاکٹر اکھلیش کمار تریپاٹھی نے مشترکہ طور پر پریس کو یہ معلومات فراہم کیں

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button

Compare Listings

Title Price Status Type Area Purpose Bedrooms Bathrooms
plz call me jitendra patel